60

حکومت نے کورونا ویکسین کے لیے عمر کی حد کم کرکے 15 سال مقرر کردی.

حکومت نے کورونا ویکسین کے لیے عمر کی حد کم کرکے 15 سال مقرر کردی.

(ڈیلی طالِب)
حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین کے لیے عمر کی حد کم کرکے 15 سال مقرر کردی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق اب 15 سے 18 سال تک کی عمر کے افراد بھی ویکسین کے اہل ہیں۔

این سی او سی نے انسداد کورونا ویکسین لگانے کے لیے عمر کی حد کم کرنے کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 13 ستمبر سے 15 سال تک کی عمر کے افراد کو باقاعدہ ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

این سی او سی کے مطابق 15سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین مفت میں لگائی جائے گی ۔

15 سے 18 سال تک بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا ،تمام مرکزی ویکسی نیشن مراکز پر فائزر ویکسین دستیاب ہو گی۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں اسکول اور کالجوں میں ویکسی نیشن کریں گی۔

این سی او سی کے مطابق میسج کاانتظارکیےبغیرکسی بھی دن دوسری ڈوزلگوائی جاسکتی ہے، اتوارکادن خصوصی طورپردوسری ڈوزکےلیےمقررہے۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں اسکولوں کی بندش میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

پشاور،مردان ،صوابی ،سوات،مالاکنڈ ،ایبٹ آباد ، ڈی آئی خان ،ہری پور،مانسہرہ میں سرکاری اور نجی اسکول بند بندرکھنےکےاحکامات جاری کیے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں