ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات کل ہوں گے.
(ڈیلی طالِب)
پاکستان بھر میں کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات کل ہوں گے، ملک کے41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں 1560 امیدوار میدان میں ہیں۔
کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں حصہ لینے والے 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب نہیں ہو رہا،راولپنڈی اورپنوں عاقل کےایک ایک وارڈ میں بھی انتخاب ملتوی ہوچکا ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈزکےالیکشن میں سب سے زیادہ تعداد آزاد امیدواروں کی ہے ، ملک بھر سے 684 آزادامیدوار میدان میں ہیں، سیاسی جماعتوں کے 876 امیدوار میدان میں ہیں۔
سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کےامیدواروں کی ہے جو 183 ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے144،پاکستان پیپلز پارٹی کے 113 اور جماعت اسلامی کے 104 امیدوار میدان میں ہیں ۔
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 83 امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے 42، پاک سرزمین پارٹی کے35،مسلم لیگ ق کے 34 اور جے یو آئی ف کے 25 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib