کیا امراللہ صالح ’امارات‘ چلے گئے؟ مبینہ تصاویر وائرل .
افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی پنجشیر کی لڑائی کے بعد مبینہ طور پر ایک خلیجی ملک میں موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد امراللہ صالح پنجشیر چلے گئے تھے اور مزاحمتی تحریک کی اعلیٰ قیادت میں شامل تھے۔
انہوں نے اعلان کیا تھاکہ مرنے کو ترجیح دیں گے لیکن طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
بعد ازاں طالبان نے چند روز کی لڑائی کے بعد گزشتہ دنوں پنجشیر کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا اور دعویٰ کیا تھاکہ امراللہ صالح تاجکستان فرار ہوچکے ہیں۔
تاہم اب امراللہ صالح کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔
امراللہ صالح کی خلیجی ملک کے ایک بینک میں موجود ہونے کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لال رنگ کا بیگ لیے موجود ہیں۔
افغان میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امر اللہ صالح متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واضح نہیں امراللہ صالح بینک میں پیسے جمع کرانے گئے یا نکلوانے کیلئے گئے ہیں۔
افغان میڈیا رپورٹس میں یہ بھی واضح نہیں کہ سابق افغان نائب صدر امارات کے کس شہر میں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی بھی ملک سے فرار کے بعد متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib