58

امریکا کا ویکسین شدہ برطانوی اور یورپی شہریوں پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ .

امریکا کا ویکسین شدہ برطانوی اور یورپی شہریوں پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ .

(ڈیلی طالِب)
امریکا نے ویکسی نیشن مکمل کرانے والے برطانوی اور یورپی شہریوں پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے سابق صدر ٹرمپ کے دورِ حکومت میں برطانوی اور یورپی شہریوں پر عائد سفری پابندیاں 18 ماہ بعد اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مکمل ویکسی نیشن کرانے والے افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسی نیشن مکمل کرانے والے برطانوی اور یورپی شہری نومبر کے آغاز میں امریکا میں داخلے کے اہل ہوں گے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکی فیصلے کے تحت ایسے افراد کو بھی امریکا میں داخلے کی اجازت ہوگی جو ایسے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں حصہ لے چکے ہیں جو اب تک برطانیہ میں منظور نہیں ہوئی ہے جب کہ فیصلے سے 40 ہزار افراد امریکا میں داخلے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال میں امریکی شہری، رہائشی اور اسپیشل ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کو ہی یورپی ممالک سے امریکا میں داخلے کی اجازت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں