68

اسلام آباد سے تعلیم یافتہ ‘لطف اللہ’ کو طالبان حکومت میں کونسا عہدہ دیا گیا؟

طالبان حکومت میں اسلام آباد سے تعلیم یافتہ ‘لطف اللہ’ کو کونسا عہدہ دیا گیا؟

(ڈیلی طالِب)
افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج افغان عبوری کابینہ کے مزید ارکان کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ کابینہ میں اہم وزارت میں شامل ہونے والے لطف اللہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے تعلیم حاصل کررکھی ہے؟

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق لطف اللہ نے اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے شعبہ تفسیر و تشریحات کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

افغانستان کے صوبے ننگرہار سے تعلق رکھنے والے لطف اللہ کو افغانستان میں اعلیٰ تعلیم کے نائب وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں