61

لاہور میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ .

لاہور میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ .

(ڈیلی طالِب)

لاہور میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا اور اس حوالے سے رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔

کمشنر لاہور نے سابق چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت کو ڈینگی پھیلاؤکے خطرے سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا، ٹیموں کی ناقص کارکردگی، ناکافی نگرانی کی وجہ سے اعدادو شمارکم بتلائے گئے ہیں جب کہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ لاہور کے ہر 206 میں سے ایک گھر میں ڈینگی مثبت کیس موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے جولائی تک اسپتالوں میں 23 فیصد اور لیبز میں77 فیصد ڈینگی کیسزکی تصدیق ہوئی، سرکاری، نجی اسپتالوں اور نجی لیبارٹریز میں ڈینگی مریضوں کا مکمل ڈیٹا شیئر نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے 42 فیصد، نجی اسپتالوں میں صرف 4 فیصد اور نجی لیبارٹریز کی طرف سے صرف 7 فیصد ڈیٹا شیئر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں اندرون دہلی گیٹ، ٹکسالی گیٹ، اسلام پورہ، بلال گنج، ڈیفنس اور شادمان میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ صرف جون میں سب سے زیادہ ڈینگی مریض اندرون دہلی میں4.98 فیصد سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے7 ماہ میں 45 لاکھ سے زائد گھروں میں سےایک لاکھ 60 ہزار 44 گھروں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی،17 ہزار ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں سے 56 میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوئی۔

رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں ڈینگی وارڈز کو کورونا وارڈز میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور ڈینگی کاونٹرز بھی کام نہیں کر رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں