71

غیر ملکی ویب سائٹس کو غیر اخلاقی ویڈیوز فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار .

غیر ملکی ویب سائٹس کو غیر اخلاقی ویڈیوز فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار .

(ڈیلی طالِب)

ایف آئی اے سائبر کرائم نے غیر ملکی ویب سائٹ کو غیر اخلاقی ویڈیوز فروخت کرنے والے پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضوان کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیوز بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اطلاع پر تحقیقات کی جارہی تھیں جس کے تحت سیالکوٹ کے رہائشی ملزم ذیشان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم روس کی ویب سائٹ پرلوگوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان کمپیوٹر سائنس کا گریجویٹ ہے جس سے 200 سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز کا مواد برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں