‘جو کورونا ویکسین نہیں لگوارہا وہ ٹرمپ کا پیروکار ہوا’
(ڈیلی طالِب)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگوانےکے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونےکے کیس میں ریمارکس دیےکہ ‘ڈونلڈ ٹرمپ کورونا ویکسینیشن کے خلاف تھا، جو کورونا ویکسین نہیں لگوارہا وہ ٹرمپ کا پیروکار ہوا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے زبردستی ویکسینیشن کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار وکیل شاہینہ شہاب الدین نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ انہوں نے بھی ویکسین نہیں لگوائی ۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نےکہا کہ انہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تو کورٹ نہیں آ سکتیں؟ تاہم ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوسکتی ہیں۔
خاتون وکیل نےکہا کہ وہ ویکسینیشن کے نہیں، بلکہ زبردستی ویکسین لگوانے کے خلاف ہیں۔
عدالت نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسینیشن کے خلاف تھا ،آپ ویکسین نا لگا کر وبا پھیلانے میں تعاون کر رہی ہیں، اب جو جو ویکسینیشن نہیں کرا رہا وہ تو پھر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار ہوا ، 22کروڑ لوگوں کے بھی حقوق ہیں، آپ کی وجہ سے دیگر کو تو متاثر نہیں کر سکتے۔
چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیےکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا کہ جہاں وبا ہو وہاں نہ جائیں۔
عدالت نے خاتون وکیل کو ویکسینیشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib