80

کوئٹہ دھماکہ.!

کوئٹہ دھماکہ.!

(ڈیلی طالِب)

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسیٰ کالونی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ایگل سکواڈ کے اہلکار گشت کر رہے تھے۔ دھماکے کا نشانہ پولیس اہلکار تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں