مافیا کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہوں گے، وزیراعظم.
(ڈیلی طالِب)
ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ باہربیٹھے لوگ اربوں کی پراپرٹی میں بیٹھے ہیں مافیازکے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے اورڈرپوک لوگ قوم نہیں بنا سکتے، بڑا مافیا کہتا ہے ہمیں این آراودو اورباقی مجرموں کوپکڑو، باہربیٹھے لوگ اربوں کی پراپرٹی میں بیٹھے ہیں، مافیازکے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی مہنگائی ہوئی، ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا، یہ لوگ باہر بیٹھے تقاریرتو کرتے ہیں لیکن پیسہ بنانے کی ایک رسید بھی پیش نہیں کرسکتے، مافیا تویہاں کرپٹ نظام سے فائدہ لے رہا ہے۔ پاکستان کے یہ مافیا قانون کی بالادستی کے خواہاں نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آبادی تیزی سے بڑھنے سے پچھلے سال ہم نے 40 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنا پڑی، ابھی سے پلاننگ کرنا اپنی بڑھتی آبادی کواناج دینا ہے۔ پاکستان میں زیتون کا انقلاب آرہا ہے، زیتون کا تیل ہم دنیا میں امپورٹ کرسکتے ہیں، پانی کواسٹورکرنا اورمناسب استعمال بہت ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اناج اگانے سے فرق نہیں پڑے گا لیکن امپورٹ سے فرق پڑے گا، ہمارے پاس زمینیں ہیں ہمیں عقل کا بہتراستعمال کرکے خود کفیل بننا چاہیے، شوگرمافیا کسانوں کوپیسہ نہیں دیتا تھا، ہم نے قانون سے زورلگا کردلوایا۔ قبائلی اضلاع میں اراضی مسائل ہیں، وزیراعلیٰ کوحل کرنے کی ہدایت
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib