96

سندھ کابینہ کا گرین سگنل، کراچی والے بجلی کے بل میں اب نئے ٹیکس دینگے

سندھ کابینہ کا گرین سگنل، کراچی والے بجلی کے بل میں اب نئے ٹیکس دینگے .

(ڈیلی طالِب)
کراچی: سندھ کابینہ نے بجلی کے بل کے ذریعے ٹیکس لینے کیلئے ایم او یو سائن کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ کابینہ نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور کے الیکٹرک کو ایم او یو سائن کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد کے ایم سی کے دو ٹیکسز کے الیکٹرک اپنے بلوں کے ذریعے جمع کرے گی۔

واضح رہےکہ حکومت سندھ نے کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کا فائر اورکنزروینسی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے ایک اور ٹیکس یوٹیلٹی بل میں وصول کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کچرا اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس بل میں لیا جائے گا اور اس حوالے سے سوئی سدرن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں