53

لیگی رہنما محمد زبیر کی مبینہ ویڈیو پر رانا ثنااللہ کا بیان

لیگی رہنما محمد زبیر کی مبینہ ویڈیو پر رانا ثنااللہ کا بیان

(ڈیلی طالِب)

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کی ویڈیو اصلی ہے یا نقلی اس کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ محمد زبیر کی ویڈیو بہت محنت سے تیار کی گئی، سمجھ نہیں آرہی کہ وہ زبیر صاحب سے کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہےکہ وہ کوئی ایک ایونٹ کی ویڈیو نہیں ہے، پتا نہیں یہ لوگ زبیرصاحب کے پیچھے کب سےلگے ہوئے تھے، پتا نہیں یہ فیک ویڈیو ہے یا اوریجنل ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو کے مقاصد تاریخی ہیں، ان کی ویڈیو ملین ڈالرزکی تھی، اس ویڈیو نے ملک کی سیاسی تاریخ کوبدل کررکھ دیا، ارشد ملک کی ویڈیو سے نواز شریف کو سزا دلوائی گئی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ویڈیو سے آدمی ڈسٹرب ہوجاتا ہے، اس کی فیملی ہوتی ہے، ارشد ملک زیادہ افسردہ تھے، انہوں نے اپنے دوستوں اور میاں صاحب سے ملاقات میں کہا کہ ان سے غلطی ہوئی، 20 سال پرانی ویڈیو لاکر ارشد ملک کوبلیک میل کیا گیا، ارشد ملک کو ویڈیو کی وجہ سے مجبور کرکے نوازشریف ک وسزا دلوائی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں