وزیراعظم کی کراچی کی بہتری کیلئے سندھ حکومت کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
(ڈیلی طالِب)
کراچی : وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور کہا کراچی کی بہتری کیلئے سندھ اور وفاقی حکومت کو ملکر چلنا پڑے گا، وزیراعلیٰ سندھ سے کہتاہوں بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر نظرثانی کریں۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ اسٹیشن پرجدیدکےسی آرکاسنگ بنیادرکھنےکی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان تقریب کےمہمان خصوصی ہیں جبکہ گورنرسندھ عمران اسماعیل،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سمیت وفاقی وزرا اسدعمر، علی زیدی ، فوادچوہدری اور دیگر افراد بھی شریک تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے افسران اور مزدور بھی موجود ہیں یہ بڑاموقع ہے، آج ہم کراچی میں کےسی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہےہیں ، ترقی یافتہ ملکوں کی ترقیوں کو عمومی طور پرایک شہر لیڈکرتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کراچی کی اہمیت کا پوری طرح اندازا نہیں لگاسکتے، ہم سب جانتے ہیں کراچی 70کی دہائی میں کیاتھا، افسوس ہے 80کی دہائی میں کراچی میں انتشار شروع ہوا، ماضی میں کراچی پاکستان کو ساتھ تیزی سےاوپرجارہاتھا، انگلینڈ میں لندن،امریکامیں نیویارک اور پاکستان میں کراچی ہے۔
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا فائدہ پورےپاکستان کو ہوگا، بنیادی انفرااسٹرکچر میں سب سے اہم چیز شہر کا ٹرانسپورٹ ہوتا ہے ، کراچی کا دوسرا بڑا مسئلہ پانی کا ہے ، کےفور منصوبہ کراچی کیلئے نعمت ہوگی ، بریفنگ دی گئی ہے کہ 2سال میں منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کیلئے سندھ اور وفاقی حکومت کوملکرچلناپڑےگا، سیاسی اختلاف بھلاکرملک اورسندھ کی خاطرکراچی میں ملکر چلنا پڑے گا، وزیراعلیٰ سندھ سے کہتاہوں بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر نظرثانی کریں۔
راوی سٹی منصوبے سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ راوی سٹی لاہور کو بچانے کےلئے بنارہےہیں، لاہور پھیلتا جارہاہے، ابھی سے پلاننگ نہ کی تو مسائل بڑھ جائیں گے، کراچی بھی تیزی سے بڑھ گیا ہے ہمیں اسکیلئے پلاننگ کرناہوگی۔
بنڈل آئی لینڈ منصوبے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت صحیح معنی میں کراچی پر توجہ نہیں دےسکی، بنڈل آئی لینڈ منصوبے کیلئے باہر سے لوگ پیسے لانے کوتیارہیں، اوورسیز پاکستانی ہماری ضرورت ہیں، پاکستان میں ڈالر آئیں گے تو کرنسی مستحکم ہوگی، راوی منصوبے میں بھی باہر سے پیسہ آئےگا، بنڈل آئی لینڈ کا فائدہ سندھ کو ہوگا اس پر نظرثانی کی جائے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ سال سیلابی صورتحال تھی ،پھر ٹرانسفارمیشن پلان بنایاگیا، کراچی کےبڑےنالےصاف کئےگئے،این ڈی ایم اےکوخراج تحسین پیش کرتاہوں، بنڈل آئی لینڈ میں باہر سے سرمایہ کاری آئے گی ، بنڈل آئی لینڈ پر ہم سندھ حکومت سے بات کریں گے۔
کےسی آر منصوبے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ کےسی آر منصوبہ 200ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا، بڑےپراجیکٹ مشکل ہوتےہیں اس کیلئے حکومت کی توجہ ضروری ہوتی ہے، کے سی آر کیلئے سندھ اور وفاقی حکومت کو مل کرزور لگانا ہوگا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib