120

انتہائی خطرناک ٹک ٹاک چیلنج پورا کرنے کے چکر میں 6سالہ بچی موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی

انتہائی خطرناک ٹک ٹاک چیلنج پورا کرنے کے چکر میں 6سالہ بچی موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی

(ڈیلی طالِب)

لندن ایک انتہائی خطرناک ٹک ٹاک چیلنج پورا کرنے کے چکر میں 6سالہ بچی موت کے منہ میں جاتے بال بال بچی۔ دی سن کے مطابق برطانوی شہر لیویس کی رہائشی اس کم عمر بچی نے ٹک ٹاک پر مقناطیس نگلنے کا خطرناک چیلنج دیکھ کر مقناطیس نگلنے شروع کر دیئے تھے۔ وہ کئی دن تک مقناطیس نگلتی رہی اور مجموعی طور پر 23چھوٹے چھوٹے مقناطیسی بال نگل لیے۔

بچی کی والدہ ٹینیتھا نے بتایا کہ مقناطیس نگلنے کے چند دن بعد اس کے پیٹ میں شدید تکلیف رہنے لگی اور اسے قے آنی شروع ہو گئی جس پر ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کرکے اس کے جسم سے مقناطیس نکالے۔ ٹینیتھا کا کہنا تھا کہ ”میں والدین کو متنبہ کرنا چاہتی ہوں کہ ایک طرف وہ اپنے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر نظر رکھیںا ور دوسرے انہیں کبھی بھی مقناطیس سے کھیلنے مت دیں۔ “

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں