کاکا شہید فاؤنڈیشن کےسربراہ احمد خان اچکزئی کا تقریب سے خطاب.
(ڈیلی طالِب)
قبائلی و سیاسی رہنما احمد خان اچکزئی کا کہنا ہے تعلیمی اداروں کی بہتری, صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور بے بس عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے.
احمد خان اچکزئی کا کہنا ہے *بلوچستان میں گھوسٹ سکولوں اور بند تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ دینے کا پرپوزل دیا ہے ,اگر حکومت نے حامی بھر لی تو فوراً کام شروع کرکے ان تعلیمی اداروں کو فعال کرنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے‘
عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے کاکا فاؤنڈیشن بھی بنائی ہے جسکی سربراہی اور سپرویژن میں خود کر رہا ہوں*
*اس وقت ہماری تنظیم کے زیر نگرانی تعلیمی ادارے جن میں کالجز‘ سکولز‘اکیڈمیمز‘ لیبارٹریز کے ساتھ ساتھ سپورٹس کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں, ہماری کوشش ہے کہ اس خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے اور بے بس,بے یارومددگار لوگوں کی داد رسی کی جائے.
کاکا فاونڈیشن کے سربراہ احمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میرے آنے کا مقصد علاقے اور پورے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی‘تعلیم کی بہتری ‘صحت کی سہولیات کے فقدان کا خاتمہ اور فلاحی کاموں میں حصہ لیکر بے بس لوگوں کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے …
اس سے قبل تنظیم کے ترجمان نصیب اللہ کاکڑ نے چھ مہینوں کے دوران بلوچستان میں کیے گئے تعلیم صحت اور دیگر حوالوں سے تنظیم کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی‘
تقریب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزادہ ذوالفقار‘ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شہزادہ فرحت احمد زئی‘
ایڈیٹر انچیف ڈیلی طالب ناصر شہوانی ,ڈائریکٹر پی آئی ڈی عبدالمنان‘کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر سلمان اشرف‘جی ایم پی ٹی وی محمد ایوب بابئی اور مختلف چینلز‘نیوز ایجنسیز اورسنیئر صحافیوں نے شرکت کی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد خان کہا کہ میں چھ مہینے پہلے بیرون ملک سے یہاں بلوچستان میں امن وامان کی بحالی‘ قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ اور جرائم کے خاتمے کے لئے میں نے عہد کیا جو آج تک میرا وہی وژن ہے کیونکہ جب تک ہم قبائلی جھگڑے کا خاتمہ نہیں کرتے علاقے میں امن وامان ناممکن ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں بہت سے گھوسٹ سکول ہیان اور کئی علاقوں میں لوگوں نے تعلیمی اداروں سے مہمان خانے بنادئیے ہیں ان گھوسٹ سکولز اور بند پڑے ہوئے تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کیلئے میں نے گورنمنٹ کو تحریری طور پر درخواست دی اور کہاکہ اس طرح تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کیلئے کاکا فاؤنڈیشن کردار ادا کرے گی حکومت کی جواب آنے کے بعد اس پر جلد ہی اس پر کام شروع کریں گے , ہم کوشش کررہے ہیں کہ دیگر ڈونرز کو بھی ساتھ ملائیں وہ اس حوالے سے ہماری مدد کریں لیکن ہم نے آج تک کسی ڈونرز سے مدد نہیں لی ,ہم سب کچھ اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ میڈیا ایک اہم ذریعہ ہے تنظیم کے حوالے سے میڈیا ہمارا ساتھ دیں اور ہماری رہنمائی کرے.
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib