جہاز میں پائلٹس کو ایک جیسا کھانا کھانے کی اجازت کیوں نہیں ہوتی؟ جانئیے سے متعلق وہ باتیں جو آپ کو چونکا دیں گی
(ڈیلی طالِب)
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ زیادہ تر جہاز کے پائلٹ کی داڑھی کیوں نہیں ہوتی، اور پائلٹس کو کاک پِٹ میں چائے، کافی یا کولڈ ڈرنک پینا منع کیوں ہوتا ہے اور جہاز کے دونوں پائلٹس الگ الگ کھانا کیوں کھاتے ہیں ایک ہی جیسا کھانا کیوں نہیں کھا سکتے۔
ان تمام سوالوں کے جواب ہیں ہمارے پاس لیکن جوابات جاننے کے لئے آپ کو اس تحریر کو آخر تک پڑھنا ہوگا۔
پائلٹس کی داڑھی کیوں نہیں ہوتی؟
دوستوں پائلٹس کو زیادہ تر ائیر لائنز داڑھی رکھنے کی اجازت اس لئے نہیں دیتیں کیونکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اگر اچانک انہیں آکسیجن ماسک لگانا ہو تو داڑھی ان کے لئے رکاوٹ بن سکتی ہے۔
پائلٹس کو کاک پِٹ میں چائے، کافی یا کولڈ ڈرنک پینا منع کیوں ہوتا ہے؟
کیونکہ کاک پٹ جہاز کی ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے پائلٹس پورے جہاز کے نظام کو کنٹرول کرتا ہے اور اگر پائلٹ کاک پٹ میں کافی یا چائے کولڈڈرنک وغیرہ پی رہا ہو اور وہ کنٹرول پینل پر گِر جائے تو شارٹ سرکٹ بھی ہو سکتا ہے اور نظام میں خرابی بھی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں اور عملے کو انتظار اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جہاز کے دونوں پائلٹس الگ الگ کھانا کیوں کھاتے ہی؟
جہاز کی مختلف ائیر لائنز میں یہ اصول ہے کہ دونوں پائلٹس کو الگ الگ کھانا دیا جاتا ہے اور انہیں ایک جیسا کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوتی، ایسا اس لیے ہے کہ اگر کسی کھانے میں کوئی مسئلہ یا خرابی ہو اور ایک پائلٹ کو فوڈ پوائزنگ یا پیٹ میں گڑ بڑ ہو تو دوسرا پائلٹ جہاز کو سنبھالنے کے لئے وہاں موجود رہے دونوں ہی ایک ساتھ کسی مشکل میں نہ پڑیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib