73

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پرنوجوان کو قید اور جرمانہ

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پرنوجوان کو قید اور جرمانہ

(ڈیلی طالِب)

پنڈی بھٹیاں: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا۔

عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پرنوجوان کو چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔ پنڈی بھٹیاں کے محلہ حمزہ ٹاؤن کے رہائشی مستی خان ولد محمد نواز کو الزام ثابت ہونے پر مجسٹریٹ عدنان احمد گوندل نے سزا سنا دی۔

عدالتی حکم پر مقامی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ عدالت نے مقامی پولیس کو ملزم کو حافظ آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں