کیمسٹری کا نوبیل انعام امریکی اور جرمن سائنسدانوں کے نام
(ڈیلی طالِب)
رواں سال کیمسٹری کا نوبیل انعام مشترکہ طورپر جرمن اور امریکی سائنسدانوں کےنام رہا۔
جرمنی کے بینجمن لسٹ اور امریکا کے ڈیوڈ میک ملن کو ایسیمیٹرک آرگینوکیٹالیسس کی ڈویلپمنٹ (development of asymmetric organocatalys) پر نوبیل انعام دیا گیا ہے۔
نوبیل انعام کی کمیٹی کے مطابق دونوں سائنسدانوں نے علیحدہ علیحدہ ایسیمیٹرک آرگینوکیٹالیسس نامی کیمیائی عمل کا نیا طریقہ دریافت کیا جس پر دونوں کو مشترکہ طور پر کیمسٹری کے نوبل انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
آئندہ دنوں میں ادب،امن اور اقتصادیات کے نوبیل انعام کے اعلانات بھی کیے جائیں گے۔
انعام پانے والوں کو یہ انعامات الفریڈ نوبیل کی برسی کے موقع پر 10 دسمبر کو دیے جائیں گے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib