49

12 لوگوں کے کہنے پراستعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا اعلان

12 لوگوں کے کہنے پراستعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا اعلان

(ڈیلی طالِب)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔

جام کمال کا کہنا تھاکہ 12 لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا، ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کےاکثر ارکان میری حمایت کررہے ہیں جبکہ مجھے اتحادیوں کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔

جام کمال کا کہنا تھاکہ کچھ ساتھی 4 بار پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کر چکے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ وزرا اپنے استعفے واپس لیں۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ وزرا نے استعفے واپس نہیں لیے تو ہم نئے وزیربنائیں گے۔

دوسری جانب گورنربلوچستان سید ظہور آغا نے صوبائی کابینہ میں شامل 3 ناراض وزرا کے استعفے منظور کرلیے۔

ذرائع کے مطابق جن وزرا کے استعفے منظور ہوئے ہیں اُن میں ظہوربلیدی، سردار عبد الرحمان کھیتران اوراسد بلوچ شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں