72

پاکستان پُرامن ومستحکم اور خودمختار افغانستان چاہتا ہے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

پاکستان پُرامن ومستحکم اور خودمختار افغانستان چاہتا ہے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

(ڈیلی طالِب)

اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان پرامن ومستحکم، خودمختار افغانستان چاہتا ہے، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری مدد فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزرا ،کابینہ اراکین سروسز چیفس سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

اعلامیے میں کہا کہ اجلاس میں افغانستان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم کو افغانستان کی موجودہ صورتحال اور پاکستان پراثرات پربھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کو خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی، پاکستان پرامن ومستحکم ، خودمختار افغانستان چاہتا ہے۔

عمران خان نے افغانستان سے انخلا کے عمل میں پاکستان کے تعاون پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کیساتھ تعمیری، سیاسی ، معاشی روابط کو اجاگرکیاگیا، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری مدد فراہم کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا نے انخلا کے عمل میں پاکستان کےکردار کو تسلیم کیا جبکہ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے ، افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان متاثر ہوسکتا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان میں سنگین انسانی صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں