68

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

(ڈیلی طالِب)

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی ہوگئی۔

ڈیلی طالِب کے مطابق جمعے کے روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 98 ہزار 851 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں