53

روکھے سوکھے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں سے بالوں کو نرم و ملائم اور ریشم کی طرح سلکی بنانے کا طریقہ

روکھے سوکھے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں سے بالوں کو نرم و ملائم اور ریشم کی طرح سلکی بنانے کا طریقہ

(ڈیلی طالِب)

اکثر مرد و خواتین بالوں میں کیمیکل والے رنگ کا استعمال کرتے ہیں یا پھر کام کی وجہ سے باہر جانے آنے کی وجہ سے ان کے بالوں کی ساخت متاثر ہوتی ہے اور وہ روکھے سوکھے ہو جاتے ہیں۔
ایسے میں بالوں کو سیدھا، نرم و ملائم اور سلکی بنانے کے لئے ماہرین کیا مشورے دیتے ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

روکھے سوکھے بالوں کے لئے گھریلو نسخے

• بالوں کا سیب کے سرکے سے دھوئیں

بالوں کو سرکے سے دھوئیں، یہ سن کر آپ کو ضرور عجیب سا لگ رہا ہوگا مگر یہ سچ ہے جی ہاں! اگر آپ کے بال مرجھائے ہوئے بےجان اور روکھے سوکھے ہو رہے ہیں تو انہیں سیب کے سرکے سے دھوئیں، سیب کے سرکے کو پانی میں ملا کر اس پانی سے بال دھوئیں تو آپ کے بالوں کا پتلا پن دور ہوگا بالوں میں چمک اور لچک آئے گی ساتھ ہی بالوں کا روکھا سوکھا پن بھی ختم ہو جائے گا۔ سیب کا سرکہ آپ کے بالوں کے پی ایچ لیول کو متوازن کرے گا اس میں اسیٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو آپ کے بالوں سے روکھے پن کو دور کر کے اسے چمکدار اور لچکدار بنانے میں مدد کرے گا۔

• ایواکوڈو، انڈا اور ناریل کا تیل

اگر آپ کے بال روکھے سوکھے اور بےجان ہو گئے ہیں تو انڈا، ایواکاڈو اور ناریل کا تیل ملا کر ماسک تیار کریں اور اس ماسک کو بالوں میں لگائیں اس سے بالوں میں قدرتی چمک اور نمی پیدا ہو گی جس سے روکھے سوکھے پن کا خاتمہ ہوگا بال مضبوط ہوں گے اور جڑوں سے سروں تک بالوں میں لچک آ جائے گی۔

• انڈا دہی اور ناریل کا تیل

انڈا تو بالوں کی نشونما بڑھانے اور چمک برقرار رکھنے کے لئے استعمال کیا ہی جاتا ہے لیکن اگر اس میں دہی اور ناریل کا تیل شامل کر لیا جائے تو یہ بالوں کے لئے ایک بہترین ماسک بن جاتا ہے اور اس کے استعمال سے نہ صرف بال چمکدار اور لچکدار ہوتے ہیں بلکہ ان میں نمی آ جاتی ہے یہ سلکی ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط بھی ہو جاتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں