68

عائشہ اکرام کی ملزمان سے پیسے لینے سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

عائشہ اکرام کی ملزمان سے پیسے لینے سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

(ڈیلی طالِب)

لاہور: مینار پاکستان واقعے میں نئی پیش رفت ہوئی ہے جس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اور اس کے ساتھی ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی۔

عائشہ اور ریمبو کے درمیان شناخت کیے گئے 6 ملزمان سے پانچ پانچ لاکھ روپے لینے کا مکالمہ ہورہا ہے۔

خاتون کہتی ہے کہ ملزم غریب ہیں اور وہ پانچ پانچ لاکھ روپے ہی دے دیں تو بہت ہیں۔ دوسری طرف ریمبو عائشہ کو جواب دیتا ہے کہ چلیں ٹھیک ہے میں بات کرتا ہوں۔ آڈیو ٹیپ ریمبو نے فراہم کی جسے پولیس نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ اکرم نے مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعے کا ذمے دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا یا،جس پر ریمبو کو گرفتار کرلیا گیا۔ عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔

دوسری طرف ریمبو نے الزام لگایا ہے کہ عائشہ اکرام گرفتار ملزمان سے پیسے لے کر انہیں چھڑوانے کا منصوبہ بنارہی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں