ناردرن کے ذیشان ملک کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈکے تحت معطل کردیا گیا
(ڈیلی طالِب)
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کےکرکٹر ذیشان ملک کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عارضی طور پر معطل کر دیا۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذیشان ملک کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1کے تحت عارضی طور پر معطل کر دیا ہے ۔
ذیشان ملک پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ اگر پی سی بی اس اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کسی شریک پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، یا پی سی بی سمجھتا ہے کہ شرکاء سے متعلقہ دیگر حالات غیر معمولی ہیں تو یہ اس کا صوابدیدی اختیار ہو گا، یا جہاں پی سی بی یہ سمجھتا ہے کہ کھیل کی سالمیت کو دوسری صورت میں سنجیدگی سے نقصان پہنچایا جاسکتا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان ملک کو مشکوک افراد کی جانب سے رابطے پر بروقت رپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔
اب پی سی بی اس حوالے سے ان کا انٹرویو کرے گا اور بیان ریکارڈ کرنےکے بعد انہیں چارج کیا جائے گا اور پھر اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت تحقیقات کا آغاز ہوگا ۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib