71

انٹر بورڈ لاہور نے نتائج کا اعلان کردیا، پروموشن پالیسی کے تحت تمام بچے پاس

انٹر بورڈ لاہور نے نتائج کا اعلان کردیا، پروموشن پالیسی کے تحت تمام بچے پاس

(ڈیلی طالِب)

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

نتائج پنجاب حکومت کی جاری کردہ پروموشن پالیسی کے تحت مرتب کیے گئے ہیں اور فیل ہونے والے اُمیدواران کو بھی پروموشن پالیسی کے مطابق 33 فیصد نمبرز دیے گئے ہیں۔

نتائج کے مطابق 98 فیصد امیدواران کامیاب ہوئے ہیں، طلبہ نتائج اپنے موبائل سے 80029 پر اپنا رول نمبر بھیج کر رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔

چیئرمین لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال کورونا کی وجہ سے صرف اختیاری مضامین لیے گئے، طلبہ امتحانات میں غیر حاضر تھے ان کے امتحان لیے جائے گے، 31 ہزار 353 طلبہ نے اے پلس گریڈ حاصل کیا، 23 ہزار 737 طلبہ نے اے گریڈ ، 29 ہزار 601 طلبہ نے بی گریڈ حاصل کیا۔

لاہور بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے اُمیدواران نے اختیاری مضامین کے پرچہ جات دیے۔ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان ( پارٹ ٹو) 2021 مورخہ 10جولائی سے شروع ہوئے اور امتحان میں 189529 امیدواران نے شرکت کی۔

ان میں سے 92001 لڑکے اور 97528 لڑکیاں شامل ہیں۔ سالانہ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواران کی سہولت کیلئے 462 امتحانی مراکز قائم کیے گیے تھے۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ (www.biselahore.com) پر بھی میسر ہے۔ اُمیدواران اپنے نتائج اپنے موبائل سے 80029 پر رول نمبر بھیج کر بھی معلوم کر سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے اسپیشل امتحان مورخہ 27 نومبر 2021ء کو شروع ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں