اپوزیشن نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
(ڈیلی طالِب)
ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا۔ ن لیگ کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجلی، پیٹرول اور ٹیکس میں اضافہ کو منی بجٹ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ثابت ہوگیا کہ حکومت نےبجٹ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا، یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھاکہ نااہل حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا، حکومت نے تین سال میں بجلی کی قیمت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib