عوام سے فراڈ کیسز پرنیب کا دائرہ اختیار ختم ہونےکے بعد پہلا ریفرنس واپس کردیا گیا
(ڈیلی طالِب)
عوام سے فراڈ کےکیسز پرقومی احتساب بیورو (نیب) کا دائرہ اختیار ختم ہونےکے بعد باضابطہ طور پر پہلا ریفرنس واپس کردیا گیا ۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنس ملزم کے وکیل کی درخواست پر نیب راولپنڈی کو واپس کردیا گیا۔
تفتیشی افسر کو 10 دن کے اندر متعلقہ عدالت میں کیس بھیجنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
ریفرنس میں ملزمان پر فلیٹس میں سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کا الزام تھا جس پر نیب نے غلام محبوب، عابد محمود اور شازیہ حیدر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib