عائشہ اور ریمبو کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی
(ڈیلی طالِب)
مینار پاکستان پر درجنوں افراد کی درندگی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے دوست ریمبو کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی ہے۔
مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو کو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
آڈیو میں مبینہ طور پر ریمبو عائشہ اکرم سے کہہ رہا ہےکہ’ اگر شوٹ کے لیے ادھر آنا ہے تو 4 بجے تو پہنچ جانا اور وہاں آکر ایک مرتبہ اپنے آپ کو پبلک میں دیکھنا، ساری سکیورٹی ہے ہمارے پاس ۔
ریمبو کوکہتے سنا جاسکتا ہےکہ’ایک دفعہ مینار پاکستان پر قدم رکھنا بس، اس کے بعد تمہاری ویلیو اور تمہاری قیمت اور خود سے لوگوں کا پیار دیکھنا، تم جب ڈیوٹی سے فری ہوجاؤ تو تم نے وہی فراک پہننی ہے جو میں ہمیشہ تمہیں کہتا ہوں’۔
اس کے بعد مبینہ طور پر عائشہ اکرم کو کہتے سنا جاسکتا ہےکہ کل 14 اگست کو میں نے 14 اگست والا سوٹ ہی پہننا ہے۔
ریمبو کی جانب سے دوبارہ کہا جارہا ہےکہ کل جب تم مینار پاکستان پر قدم رکھو گی تو تمہیں اپنی اہمیت کا احساس ہوگا، جس پر عائشہ کا کہنا ہے تم نے جتنی میری ورتھ گرادی ہے نا مجھے پتہ ہے۔
مبینہ آڈیو سے معلوم ہوتا ہےکہ یہ بات چیت مینار پاکستان واقعے سے ایک روز قبل کی ہے۔
واقعہ کیا ہے ؟
14 اگست جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان) میں جمع تھی، ایسے میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اپنے دوست ریمبو اور ایک اور دیگر دوست کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی،خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ لاری اڈا پولیس نے خاتون سے دست درازی اور بے لباس کرنے کے الزام میں 400 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون عائشہ نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، اس مقدمے میں 104 افرادگرفتار ہوئے اور خاتون نے شناخت پریڈ کے دوران 6 افراد کو شناخت کیا تھا، بعد ازاں پولیس نے عائشہ کی جانب سے اپنے ہی دوست ریمبو کے خلاف بیان پر ریمبو کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
کیس میں نئی پیش رفت گذشتہ دنوں آئی جب عائشہ اکرم اور ان کے دوست ریمبو کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی،جس کے مطابق عائشہ اکرم اور ریمبو میں ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی ہوئی۔
مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔
ریمبو ٹک ٹاکر عائشہ سے کہتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ کرنے ہیں
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib