کورونا کیسز میں کمی، ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کردی گئی
(ڈیلی طالِب)
انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کردی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی اعلامیے کے مطابق ملک بھرمیں ہفتہ وارایک دن کی لازمی بندش ختم کردی گئی ہے جبکہ بندش کا خاتمہ بیماری کے کم پھیلاؤ اور ویکسینیشن مہم کے تناظرمیں کیاگیا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ان ڈورشادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد 200 سے بڑھاکر 300 کردی گئی جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق سنیما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib