62

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

(ڈیلی طالِب)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137روپے79 پیسے ہوگئی ہے۔

مٹی کا تیل 10روپے 95 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ایک لیٹر مٹی کا تیل 110روپے 26 پیسے کا ہوگیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور نئی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 134 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک لیٹر لائٹ ڈیزل آئل 108 روپے 35 پیسے کا ہوگیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں