وزیراعلی پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی
(ڈیلی طالِب)
لاہور: وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی اور فوری طور پر ایڈمنسٹریٹرز کو دستبردار کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ بلدیات کو آج ہی نوٹیفکیشن جاری کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ہر اقدام آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائیں گے۔
محکمہ بلدیات نے وزیراعلی کی ہدایت پر فی الفور عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور ایڈمنسٹریٹرز کی دستبرداری کا نوٹیفکشن جاری کر دیا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib