62

ہوشاب واقعے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کا دھرنا ختم کرنےکا اعلان

ہوشاب واقعے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کا دھرنا ختم کرنےکا اعلان

(ڈیلی طالِب)

کوئٹہ: ہوشاب واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین نے ریڈ زون کےقریب دھرنا ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

بچوں کےلواحقین کا کہنا ہے کہ دھرنا ہائی کورٹ کےہوشاب واقعے سےمتعلق احکامات کےتناظر میں ختم کیاگیا ہے۔

لواحقین کے مطابق کل صبح 11بجے نیو کاہان قبرستان میں بچوں کو سپردخاک کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ ہوشاب واقعے کےخلاف کوئٹہ میں دھرنا 7 روز سے جاری تھا۔

یاد رہے کہ 10 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں