انسانی پھیپھڑے پہلی بار ڈرون کے ذریعے اسپتال منتقل
(ڈیلی طالِب)
کینیڈا میں پیوندکاری کے لیے انسانی پھیپھڑوں کو پہلی بار ڈرون کے ذریعے ایک سے دوسرے اسپتال پہنچایا گیا۔
انسانی پھیپھڑوں نے ستمبر کے آخری دنوں میں ٹورنٹو کے دو اسپتالوں کے درمیان یہ سفر کیا جس میں بذریعہ ڈرون 6 منٹ کے دورانیے میں 1.5 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔
ان پھیپھڑوں کی پیوندکاری 63 سال کے شخص ایلن ہوڈک میں کی گئی جن کے اپنے پھیپھڑے ناکارہ ہوچکے تھے۔
انسانی اعضا کو روایتی طریقوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں کئی مرتبہ تاخیر ہو جاتی ہے جس کے بعد یہ پیوندکاری کے قابل نہیں رہتے۔
تاہم پیوندکاری کے لیے انسانی اعضا کی کمی کی وجہ سے کئی کمپنیاں ڈرون ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib