بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلمانوں کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد
(ڈیلی طالِب)
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مسلمانوں کیلئے عید میلاد النبیﷺ پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر مودی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے مبارکباد کا پیغام جاری کیا اور لکھا کہ ہر طرف امن و خوشحالی ہو، مہربانی اور بھائی چارے کی خوبیاں ہمیشہ غالب رہیں۔
پیغام کے آخر میں انہوں نے عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی۔
اس سے قبل بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے بھی حضرت محمد ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
واضح رہے کہ آج جشن میلاد النبیﷺ پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib