71

باجوڑ میں بم دھماکا، پولیس اور ایف سی کے 4 اہلکار شہید

باجوڑ میں بم دھماکا، پولیس اور ایف سی کے 4 اہلکار شہید

(ڈیلی طالِب)

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تیر بانڈہ گئی میں بم دھماکے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صمدخان کے مطابق باجوڑ کی تحصیل وڑماموند کے علاقے تیر بانڈہ گئی میں بم سڑک کنارے نصب تھا جبکہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور دو ایف سی اہلکار شامل ہیں جن کی شناخت عبدالصمد، نورحمان، جمشید اور مدثر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں