68

امریکا: انسانی جسم میں ’سؤر‘ کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ

امریکا: انسانی جسم میں ’سؤر‘ کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ

(ڈیلی طالِب)

امریکا کے شہر نیویارک کے ایک اسپتال میں انسانی جسم میں سؤر کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دماغی طور پر مردہ ایک شخص میں آزمائشی طور پر تین روز تک سؤرکا گردہ لگا کر اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

طبی دنیا میں اس قسم کی سرجری کو زینو ٹرانسپلانٹیشن کہا جاتا ہے جس میں کسی ایک قسم کے جاندار کے اعضاء یا ٹشوز کسی دوسری قسم کے جاندار میں منتقل کیے جاتے ہیں۔

امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈوری سیگیو نے اس سرجری کو ایک بہت بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق امریکا میں روزانہ 17 لوگ صرف اس وجہ سے مر جاتے ہیں کہ وہ انسانی اعضا کی پیوندکاری کے لیے انتظار میں ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس کامیاب سرجری کے باوجود ریگولیٹر کی جانب سے منظوری کے علاوہ بہت سی رکاوٹیں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں