71

پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف کراچی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف کراچی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

(ڈیلی طالِب)

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کال پر ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

کراچی، لاہور، پشاور، سکھر سمیت مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

لاہور

لاہور میں پی ڈی ایم نے مندر چوک پر پڑاؤ ڈالا اور بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے یوٹیلٹی بلز اور روٹیاں اٹھا کر احتجاج کیا بعد ازاں اپنے بلز بھی جلائے۔

اس موقع پر احتجاج سے خطاب میں سعد رفیق کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے پھلتا پھولتا پاکستان تباہ کردیا۔

کراچی

کراچی کی مصروف ایمپریس مارکیٹ میں پی ڈی ایم نے احتجاجی جلسہ کیا جس میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ جمہوریت کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے،میڈیا پر قدغن لگائی جارہی ہے اور ملک کو آئی ایم ایف کی جھولی میں رکھ دیا گیا ہے۔

خالدمحمود سومرو کا کہناتھاکہ جنات اور خلائی مخلوق آمنے سامنے آگئے ہیں، عوامی احتجاج کی آواز بنی گالہ تک سنی جارہی ہے۔ نہال ہاشمی کا کہنا تھاکہ ڈالر، چینی اور آٹا چور حکومت کو مسترد کرتے ہیں، جلد ہی عوام عمرانی حکومت کو گھر جاتا ہوا دیکھیں گے۔

اس کے علاوہ قومی وطن پارٹی نے پشاور میں جلسہ کیا اور مری میں (ن) لیگ کے تحت مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، مہمند، زیارت، مینگورہ سمیت مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں