سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کا حکم
(ڈیلی طالِب)
کراچی: سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ ایک ہفتےمیں نسلہ ٹاورکو کنٹرولڈ ایمیونیشن بلاسٹ سےگرائیں اور بلاسٹ سے قریب کی عمارتوں یا انسان کوکوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاورکا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنرکراچی نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib