بھارت: فحش فلموں کیلئے کم عمر ماڈلز کو منشیات دیے جانے کا انکشاف
(ڈیلی طالِب)
بھارت میں فحش فلمیں بنانے کیلئے کم عمر ماڈلز کو منشیات دیے جانے اور انکار کرنے والی ماڈلز کو بلیک میل کرنے کے لیے قتل کی دھمکیاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف کلکتہ پولیس کی جانب سے فحش فلمیں بنانے کے لیے کم عمر ماڈلز کو استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار پراکاش داس نامی شخص نے کیا۔
پولیس نے عدالت میں بتایا کہ پراکاش داس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ فحش ویڈیو بنانے کے لیے کم عمر ماڈلز کو منشیات کا استعمال کروایا جاتا ہے اور جو ماڈلز انکار کرتی ہیں انہیں بلیک میل کرنے کے لیے قتل کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو یہ بھی بتایا کہ نوجوان ماڈلز کو فحش فلموں کی شوٹنگ کے لیے 10 روز تک محصور رکھا جاتا اور پھر انہیں کھانے پینے کی اشیاء میں اعلیٰ کوالٹی کی منشیات ملا کر دی جاتی جس کے نتیجے میں ماڈلز مدہوش ہوجاتیں اور پھر ان سے فحش سین کروائے جاتے۔
خیال رہے کہ دسمبر 2020 میں ایک نوجوان ماڈل نے سائبر کرائم پولیس کو شکایت درج کروائی تھی کہ فلم میں کام دینے کی آڑ میں ان سے فحش سین عکسبند کروائے گئے اور منشیات بھی دی گئی۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib