پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے بی اے پی کے امیدوارکو سپورٹ کرنےکا فیصلہ
(ڈیلی طالِب)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار کو سپورٹ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیردفاع پرویز خٹک نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق مشاورت کی۔
چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بی اے پی کے اندر جو اکثریتی فیصلہ ہوگا اس کی حمایت کریں گے، قدوس بزنجو سے متعلق ان کی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا۔
خیال رہےکہ جام کمال خان نے 2 روز قبل وزیراعلیٰ بلوچستان کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
جام کما ل کے وزرات اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونےکے بعد اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا،عبدالقدوس بزنجوکا نام صوبےکے ممکنہ نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا جا رہا ہے، نئی حکومت میں بی اے پی کے رکن اسمبلی سردار صالح بھوتانی صوبے کے سینیئر وزیر جب کہ جان محمد جمالی کے اسپیکر منتخب ہونےکا امکان ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib