47

پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے، شوکت ترین

پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے، شوکت ترین

(ڈیلی طالِب)

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے۔

پاکستان سنگل ونڈو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سنگل ونڈومعاشی اصلاحات میں بڑی کامیابی ہے، پاکستان کیلئےعلاقائی تجارت تیزکرنےمیں مدد ملےگی، وسیع تر اصلاحات پر مشتمل یہ نظام تجارتی سرگرمیاں بڑھائے گا، تجارتی سرگرمیوں کا جی ڈی پی اور گروتھ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے، پاکستان سنگل ونڈو گورننس اور تجارتی سرگرمیوں کا آسان ترین نظام ہے، نئے نظام سے جعل سازی اور کرپشن کا موثر طور پر خاتمہ ہوگا۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف )سے معاملات طے پاگئےہیں، رواں ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستانی تاجروں کیلئے تجارتی مواقع بھی پیدا کررہے ہیں، کاروباری لاگت اور وقت کی بچت سے برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، پاکستان تجارتی مرکز اور ٹرانزٹ کے منصوبے پر کوشاں ہے، وسطی ایشیاء اور دیگر خطوں کے درمیان تجارت بڑھانے کے اقدامات کئے گئے ہیں، پاکستان کے مالیاتی معاون ادارے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے گذشتہ 2 سالوں میں عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی، پیداواری لاگت اور شپنگ کے اخراجات بہت زیادہ بڑھے، کورونا میں سپلائی چین متاثر ہوا تو دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی، پاکستان نے مشکل صورتحال میں بھی مختلف شعبوں کوبحا ل رکھا، حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، پاکستان میں تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے تمام تراقدامات کریں گے، سرمایہ کار ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، سرمایہ کاروں کے لیے کاروبارمیں آسانی پیداکررہےہیں،

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں