پاکستان آنیوالی پروازوں کو پوری گنجائش کے ساتھ آنےکی اجازت مل گئی
(ڈیلی طالِب)
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے ٹریول پالیسی میں تبدیلی کردی۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے ٹریول پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
این سی او سی کے مطابق تمام فلائٹس کو 10 نومبر سے پوری گنجائش کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔
نئی ٹریول پالیسی میں کورونا کی شرح زیادہ ہونے پر دس ممالک کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے،کیٹیگری سی میں آرمینیا، بلغاریہ، کوسٹا ریکا، عراق ،میکسیکو، منگولیا، سلوانیا، تھائی لینڈ اور یوکرین شامل ہیں۔
کیٹیگری بی میں 6 ممالک کو بھی شامل کیا گیا ہے،کیٹیگری بی میں روس، ایران ، ایتھوپیا، جرمنی، فلپائن اور افغانستان شامل ہیں، کیٹیگری بی میں شامل ممالک پر کوئی سفری پابندی نہیں ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ویکسین 100فیصد ہونی چاہیے، 6 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مسافروں کے لیے پی سی آر رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib