خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران کروڑوں کا ہیر امل گیا
(ڈیلی طالِب)
گھر کی صفائی کے دوران کبھی رکھی گئی چھوٹی موٹی چیزوں کا واپس مل جانا خواتین کے لیے ایک معمولی سی بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ اس دوران کوئی کروڑوں کی شے مل جائے تو کیسا لگتا ہے؟ آئیے ہم آپ کو اس کی حقیقی مثال سے متعلق بتائے چلتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے علاقے نارتھ امبر لینڈ میں 70 سالہ خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران قیمتی ہیرا ملا۔
پہلے پہل خاتون کو لگا کہ گھر کی صفائی کے دوران ملنے والا ہیرا کسی جیولری سے گرا نگینہ ہے لیکن پھر خاتون نے عقل مندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس نگینے کو جوہری کے پاس لے جانے کا فیصلہ کیا۔
جوہری کے پاس جانے پر خاتون کو معلوم ہوا کہ وہ جس نگینے کو جیولری کا پیس سمجھ رہی تھیں وہ 24 قیراط کا ہیر اہے جس کی قیمت 2 ملین پاؤنڈ ہے۔
بی بی سی کے مطابق خاتون نے کئی سال قبل کار بوٹ سیل سے کئی دوسری اشیاء کے ساتھ یہ قیمتی پتھر خریدا تھا لیکن انہیں اس وقت اس پتھر کی قیمت کا اندازہ بھی نہیں تھا، یہی وجہ تھی کہ خاتون اس ڈائمنڈ کو معمولی پتھر سمجھ کر قریباً ڈسٹ بن کرنے جارہی تھی لیکن یہی پتھر چند سالوں بعد ان کی قسمت چمکانے کا باعث بن گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈائمنڈ بظاہر پاؤنڈ کوائن سے بڑا ہے جسے 30 نومبر کے بعد ’سیکریٹ اسٹون ‘ کے نام سے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib