ٹک ٹاک کے ’مدد کے اشارے‘ سے 16 سالہ لڑکی اغواکار کے چنگل سے آزاد
(ڈیلی طالِب)
کینٹکی، امریکہ: کینٹکی پولیس انتظامیہ نے نارتھ کیرولینا سے لاپتہ ہونے والی ایک ایسی لڑکی کو بازیاب کرایا ہے جس نے ٹک ٹاک پر مدد کا ایک اشارہ سیکھا اور اس سے مدد مانگی تھی۔
16 سالہ لڑکی گزشتہ منگل کو اپنے گھر سے لاپتہ تھی اور جمعرات کو ایک کارسوار نے نائن ون ون سروس پر فون کرکے اس کی خبردی جس کے بعد لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔
’اس شخص نے فون پر بتایا کہ شاہراہ پر آگے دوڑنے والی ایک گاڑی میں ایک نوعمر لڑکی ہے جس نے ٹک ٹاک پر عام ہونے والا ایک اشارہ کیا جس کے تحت گھریلو تشدد میں دوسروں کی مدد مانگی جاتی ہے۔ اس اشارے کا مطلب یہ ہوتا ہہے کہ ’ گھریلوتشدد سے مجھے بچانے میں مدد کرو۔‘
ایک ہاتھ کا اشارہ برائے مدد
ٹک ٹاکرز پر رائج یہ اشارہ ایک ہاتھ سے انجام دیا جاسکتا ہے۔ اس میں کھلا ہاتھ دیکھنے والے شخص کے سامنے کیا جاتا ہے اور انگوٹھا موڑ کر اسے ہتھیلی سے لگانے کے بعد باقی چار انگلیاں بند کی جاتی ہیں۔ اس طرح انگوٹھے پر انگلیاں آجاتی ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے یہ اشارہ ٹک ٹاک پر سیکھا تھا جسے پیچھے آنے والے شخص نے دیکھ کر سمجھ لیا اور پولیس کو رابطہ کیا۔ مشتبہ شخص لڑکی کو نارتھ کیرولینا سے اوہایو لے جارہا تھا۔ پولیس نے اس مجرم کو گرفتار کرلیا ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib