43

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

(ڈیلی طالِب)

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اتحادیوں کے شدید تحفظات ہیں جس کے بعد حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں نے شکوہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی گئی اور نہ ہی طریقہ کار بتایا گیا۔

اتحادیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ آنکھیں بند کرکے کسی بل کی حمایت نہیں کر سکتے، حکومتی اتحادی ہیں، ہم سے بھی مشاورت کی جانی چاہیے تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات کے بعد حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل پرکشمکش کاشکار ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 11 نومبر کو بلایا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو، اتفاق رائے کے حوالے سے اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہےتاکہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں