78

میرا بیٹا پہلے بھی ہیرو تھا اب بھی ہیرو ہے ۔۔ والد بیٹے کے حق میں بول پڑے، حسن علی کے والد کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

میرا بیٹا پہلے بھی ہیرو تھا اب بھی ہیرو ہے ۔۔ والد بیٹے کے حق میں بول پڑے، حسن علی کے والد کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

(ڈیلی طالِب)

حسن علی کے والد بھی بیٹے کے لئے میدان میں آ گئے، کہا میرا بیٹا پہلے بھی ہیرو تھا اور اب بھی ہیرو ہے، حسن علی کے والد کا انٹرویو میں بیان۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے والے حسن علی کے لئے ان کے والد بھی اپنے بیٹے کے حق میں بول پڑے، ایک انٹرویو میں حسن علی کے والد کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو ہیرو قرار دیا ہے۔

انٹرویو میں حسن علی کے والد عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ “حسن علی پہلے بھی ہیرو تھا اور اب بھی ہیرو ہے، اللہ کی مہربانی سے پوری ٹیم ہیرو ہے، تمام قومی کھلاڑی میرے بیٹے ہیں، آگے بھی یہ ہیرو ہی رہیں گے”۔

حسن علی کے والد نے مزید کہا کہ “عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ انڈیا کو شکست دی تو ہم ہیرو تھے، نیوزی لینڈ کو شکست دی تو بھی ہم ہیرو تھے، لگاتار 5 میچز جیتے تو بھی ہیرو تھے”۔

حسن علی کے والد نے بیٹے حسن علی اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ہمت دیتے ہوئے کہا کہ “کھلاڑی دل چھوٹا نہ کریں، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، ان شاء اللہ یہ ہیرو بن کر اوپر آئیں گے”۔

یاد رہے کہ حسن علی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اہم موقع پر آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کر دیا تھا جس کے بعد میتھیو ویڈ نے 3 چھکے لگا کر آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کروا دیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس موقع پر آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر شائقین کرکٹ نے حسن علی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا لیکن وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور موجود و سابق کرکٹرز سمیت پوری ٹیم نے حسن علی کو سپورٹ کیا اور ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو ہمت و حوصلہ دیا اور کہا کہ “کوئی بھی کھلاڑی کسی ایک کھلاڑی کو شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں