کترینہ اور وکی ہنی مون کیلئے کہاں جائیں گے؟
(ڈیلی طالِب)
بالی وڈ اداکار ہ کترینہ اور وکی کی شادی کی خبروں کے بعد ہنی مون کے حوالے سے بھی اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی 9 دسمبر کو بھارت کے شہر راجستھان کے قلعہ سکس سینسس فورٹ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ، دونوں اداکاروں کا ولیمہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیاگیا ہے کہ کترینہ وکی شادی کے بعد ہنی مون پر مالدیپ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ چونکہ کترینہ وکی کی شادی کے فوراً بعد فلم کی شوٹنگ شیڈول ہیں لہٰذا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں شخصیات شادی کے فوری بعد ہنی مون کے لیے نہیں جاسکیں گے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib