قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کا کیس؛ خاتون کمرہ عدالت میں مسکراتی رہی
(ڈیلی طالِب)
کراچی: صدر کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کے کیس میں عدالت نے ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مبینہ شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ خاتون کمرہ عدالت میں مسکراتی رہی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ تمام رپورٹس کچھ دنوں میں موصول ہوں گی، ڈی این اے سمپل بھی لے لیا ہے، ہم نے ملزمہ کی انگلیوں کے نشانات بھی لیے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ خاتون تفتیشی افسر کو کیس کیوں نہیں دیا گیا۔
سرکاری وکیل عبدالرحمن تھیم نے کہا کہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے، یہ قتل کا سنگین معاملہ ہے۔
- About the Author
- Latest Posts