اسلام آباد(ڈیلی طالب ) سعودی سفیر نے شیخ رشید کو دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دیدی جس پر وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی وزیر داخلہ کی دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت پر انکا ممنوں ہوں، دو طرفہ تعلقات میں سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود کا دورہ پاکستان انتہائی سود مند تھا،سعودی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوئی ہے،آنے والے دنوں میں داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں مزید وسعت آئیگی۔
وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدسے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں پاکستان سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی ،سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی گذشتہ ماہ دورہ پاکستان کے حوالے سے امور پر پیش رفت کا جا ئزہ لیا گیا ۔نواف بن سعیدالمالکی نے وزیر داخلہ کوسعودی ہم منصب پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی جانب سے دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ،بین الاقوامی دفاعی نمائش 6 سے 9 مارچ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگی۔
- About the Author
- Latest Posts
Nasir Shah Wani is a CEO And Chief Editor of The Daily Talib News , on English and Urdu Platform