سام سنگ کے نئے فون میں کونسے خاص فیچرز شامل ہیں؟
(روزنامہ طالب)
اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کے بڑے سائز کی وجہ سے پریشان ہیں تو جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے آپ کی اس مشکل کا حل نکال لیا ہے۔
سام سنگ کی جانب سے نیا اسمارٹ فون خریداری کے لیے آج پیش کیا جائے گا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون میں کون سے نئے فیچرز شامل ہیں؟
سام سنگ نے Samsung Galaxy Z Flip 3 اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے جو سائز میں تو بڑا ہے لیکن اس کی فولڈ ہو جانے والی خصوصیت کی وجہ سے اسے با آسانی جیب میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔
اس موبائل کے اسپیشل فیچرز
5G
فولڈایبل ڈسپلے
وائرلیس چارجنگ
ریورس وائرلیس چارجنگ
15 واٹ فاسٹ چارجنگ
اس اسمارٹ فون کے 4 ماڈل متعارف کروائے گئے ہیں جبکہ یہ 7 رنگوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔
اسمارٹ فون کی قیمت؟
Galaxy Z Flip 3 کی قیمت 1000 ڈالرز (یعنی پاکستانی ایک لاکھ 66 ہزار روپے) رکھی گئی ہے جس میں آپ کو یہ اسمارٹ فون 128 GB اسٹوریج اور 8 GB ریم فراہم کر رہا ہے۔
256 GB اسٹوریج اور 8 GB ریم والا ماڈل آپ ایک ہزار 50 ڈالرز ( ایک لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے) میں خرید سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ 256 GB اسٹوریج اور 12 GB ریم والا اسمارٹ فون 1800 ڈالرز (3 لاکھ پاکستانی روپے) جبکہ اسی کا چوتھا ماڈل 512 GB اسٹوریج اور 12 GB والا اسمارٹ فون 1900 ڈالرز ( تقریباً 3 لاکھ16 ہزار پاکستانی روپے) میں خریدا جا سکتا ہے۔
کیمرا
اگر ہم اس اسمارٹ فون کے کیمرے کی بات کریں تو اس میں 12 میگا پکسل وائڈ اور 12 میگا پکسل الٹرا وائڈ کیمرا دیا گیا ہے جبکہ اس کا فرنٹ کیمرا 10 میگا پکسل کا ہے۔
بیٹر ی
Samsung Galaxy Z Flip 3 میں 3300 mAh کی بیٹری لگائی گئی ہے جس سے آپ اسمارٹ فون کو گھنٹوں تک بغیر جارچ کے استعمال کر سکتے ہیں۔
پروسیسر
سام سنگ کے اس نئے اسمارٹ فون میں Qualcomm Snapdragon 888 کا پروسیسر لگایا گیا ہے۔
ڈسپلے سائز
Samsung Galaxy Z Flip 3 میں فولڈایبل ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ صارف کو 3 طرح کی ڈسپلے اسکرین نظر آئیں گی۔ سب سے پہلے تو وہ مکمل اسکرین جو عام طور پر موبائل کو استعمال کرتے وقت ہمارے سامنے ہوتی ہے جس کا سائز 6.7 انچ ہے۔
اسمارٹ فون کو اگر فولڈ کیا جائے تو اس کی اسکرین 2.84×3.40×6.74 انچ کا ڈسپلے دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اس اسمارٹ فون میں ایک نوٹیفکیشن اسکرین یا تصویر لینے کے لیے بھی اسکرین دی گئی ہے جب آپ اس فون کو فولڈ کریں گے تو موبائل کے بیرونی حصے پر 1.9 انچ کا ڈسپلے دینے والی اسکرین ہو گی۔
Samsung Galaxy Z Flip 3 ویسے تو 27 اگست سے خریداری کیلئے پیش کیا جارہا ہے مگر صارفین کے لیے سام سنگ کمپنی نے پری آرڈر کی سہولت 11اگست سے ہی فراہم کر دی تھی۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib